• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، پی سی بی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ انٹرینشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ دورۂ بھارت کے لیے پاکستانی ٹیم کو حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ میچ کے مقامات سمیت بھارت کے کسی بھی دورے کے لیے حکومتِ پاکستان کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید