• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی وفد ورلڈ کپ کے میچز کے وینیوز کا جائزہ لینے کیلئے بھارت کا دورہ کریگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کا وفد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے میچز کے وینیوز کا جائزہ لینے کے لیے بھارت کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد پاکستان کے میچز کے وینیوز، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا۔

پاکستان کا وفد وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی مشاورت سے بھیجا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا وفد چنئی، حیدرآباد ڈکن، کولکتہ اور احمد آباد کا دورہ کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید