• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کریم کی بے حرمتی، ایران میں سویڈش سفارتخانے کے باہر احتجاج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران میں سویڈش سفارتخانے کے باہر قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سویڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے پر ایران میں سویڈش سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

سویڈش سفارتخانے کے باہر ہونے والے احتجاج کے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے کو سخت سزا دی جائے۔ مقدس عقائد کی توہین کی اجازت نہیں دینگے ، سخت ردعمل ہوگا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں سویڈش ناظم الامور کو طلب کرلیا۔

ایران نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں اسٹاک ہوم میں مسجد کے باہر قرآن کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید