• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاندان کے اتحاد کیلئے چوہدری شجاعت کی کوششیں مثبت قدم ہے، خرم رضا کاظمی

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) یورپ کے چیف کوآرڈی نیٹر سید خرم رضا کاظمی نے کہا ہے کہ ہمارے قائد چوہدری شجاعت حسین کا ملکی سیاسی صورتحال اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے اور چوہدری خاندان کو متحد رکھنے کے لیے بیماری کے باوجود خود چل کر جیل جانا انتہائی مثبت قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی بھی دلی خواہش ہے کہ چوہدری برادران متحد ہو کر ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ شاید یہ اتحاد نہ چاہتے ہوں مگر چوہدری برادران اور ملکی سیاسی صورتحال کا تقاضا ہے کہ چوہدری برادران متحد ہو کر ملکی سیاست میں ماضی کی طرح مثبت اور متحرک کردار ادا کریں۔

قومی خبریں سے مزید