کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے لئے بہت جلد ایک ایسا ایونٹ خوش خبری کی شکل میں سامنے آنے ولا ہے جس پر سے وہ فوری پردہ نہیں اٹھاسکتے ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے ذو معنی انداز میں انکشاف کیا کہ ہماری قربانی سے اگر کراچی کے عوام کو ہم خوشی کے انداز میں دیتے ہیں تو یہ بڑی بات ہوگی، کچھ دن انتظار کرلیں جلد بڑی خوشی سامنے آنے والی ہے۔