ملتان(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ ملتان نے ایگزیکٹو برانچ کے جلد قیام کی سفارش کردی ہے،ڈی جی پاسپورٹ کو کی گئی سفارش میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرپاسپورٹ نے بتایا ہے کہ سائلین کی سہولت کیلئے جلد ایگزیکٹو برانچ بنائی جائے،واضح رہے کہ بڑی تعداد میں سائلین ایگزیکٹو برانچ کے قیام کے خواہاں ہیں،ایگزیکٹو آفس کیلئے ابدالی روڈ پر وقع ایک پلازہ میں جگہ لے لی گئی ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے کی گئی سفارش کی روشنی میں ایگزیکٹو آفس کا قیام اگلے ماہ قیام کا امکان ہے۔