• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی خواہش ہے، میکال ذوالفقار کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں بیٹے کی خواہش ہے۔

گزشتہ دنوں میکال ذوالفقار نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے ساتھ نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

دوران شو میزبان نے ان سے ان کی وہ خواہشات جو ابھی تک پوری نہیں ہوئیں، کے حوالے سے سوال کیا۔

میزبان کے سوال پر اداکار نے برملا اظہار کیا کہ انہیں بیٹے کی خواہش تھی جو اب تک پوری نہیں ہوئی۔

تاہم انہوں نے دیگر خواہشات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گلوکار بننا تھا لیکن یہ بھی ابھی تک ممکن نہیں ہوسکا، اس کے علاوہ ہالی ووڈ میں بھی کام کرنے کے خواہاں ہیں اور آخر میں انہوں نے بتایا کہ وہ اسکائی ڈائیونگ کرنے کے بھی خواہش مند ہیں۔

یاد رہے کہ میکال ذوالفقار کی 2010 میں ماڈل سارہ بھٹی سے شادی ہوئی تھی جس کے بعد اُن کے ہاں دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تاہم بعد ازاں مارچ 2017 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید