پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پی سی بی میں کون آ رہا ہے کون جا رہا ہے اس پر زیادہ فوکس نہیں ہوتا، میرا سارا فوکس کرکٹ پر ہوتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بار بار تبدیلی سے ٹیم پریشان نہیں ہوتی۔
بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم سلیکشن سے مطمئن ہوں جو کھلاڑی چاہیے ہوتا ہے وہ مل جاتا ہے، نائب کپتان کا فائنل الیون میں شامل ہونا ضروری نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کا علم ہے، وہاں پچ سِلو ہے اور وہاں اسپنرز کو مدد ملے گی، ایشیا کپ سے پہلے سری لنکا میں کھیلنا اچھا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ میری پہلی چوائس سرفراز احمد ہی ہیں لیکن پہلے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں اور اچھا پرفارم کریں، کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی اور ورلڈ کپ کے لیے بھی تیاری جاری ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ بیک ٹو بیک کرکٹ کے لیے فٹنس بہت ضروری ہے، کیمپ کے دوران فٹنس ٹیسٹ ہوا، جو مقابلہ ہوا اس کو انجوائے کیا۔