• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں غیر ملکی فوڈ چین نے ٹماٹروں کا استعمال روک دیا

بھارت میں ٹماٹروں کی قیمت میں اضافے نے غیر ملکی فوڈ چین کو بھی اپنے فاسٹ فوڈ میں ٹماٹروں کے استعمال سے روک دیا۔

امریکی فوڈ چین نے صارفین کو کچھ عرصے تک فاسٹ فوڈ میں ٹماٹر پیش نہ کرنے کا کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شمالی اور مشرقی علاقوں کے مک ڈونلڈز فاسٹ فوڈ میں ٹماٹر نہیں دیے جا رہے۔

مک ڈونلڈز کا کہنا ہے کہ بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ٹماٹر کے معیار اور سپلائی میں مسائل ہیں، اپنے فوڈ آئٹمز میں کچھ وقت کے لیے ٹماٹر کی سپلائی روک رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں بھارت کے کچھ علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت 250 روپے فی کلو سے بھی اوپر چلی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید