بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے بعد دریائے بیاس بپھر گیا۔ دریائے بیاس کناروں سے باہر نکل کر آبادیاں اور گاڑیاں اپنے ساتھ بہا لے گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاستی انتظامیہ نے ہماچل پردیش کے 7 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔