کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے صدر مملکت کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں صوبہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں ، ان میں وفاق کے تعاون،کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے صوبہ کی ترقی یقینی ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود ہر صورت یقینی بنائی جارہی ہے۔