• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان و دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ پھر مؤخر

شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو
شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا لہٰذا مزید وقت درکار ہے۔

احتساب عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید