• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان: اپوزیشن لیڈر امجد حسین نے استعفیٰ دیدیا

قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد نے اپوزیشن لیڈر امجد حسین کے استعفے کی تصدیق کردی۔

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر امجدحسین نے آج شام چیمبر میں آکر استعفیٰ جمع کرایا۔

امجد حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سےاسمبلی رکینت سے استعفیٰ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی کے اندر اختلافات پیدا ہو رہے تھے۔

رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا بھی مستعفی ہوگئے

دوسری طرف پیپلز پارٹی کےا یک اور رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا اور کہا کہ امجد حسین کے تحفظات کی تائید میں اسمبلی چھوڑ دی ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں دونوں استعفے منظور ہونے کے بعد پی پی ارکان کی تعداد 2 رہ جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید