نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کو دوسری ایکسٹینشن دے دی۔
اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ گیری اسٹیڈ کے ساتھ معاہدے میں جون 2025ء تک کی توسیع کر دی گئی ہے، ان کا معاہدہ ورلڈ کپ پر ختم ہونا تھا جسے دو سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔
گیری اسٹیڈ کو پہلی مرتبہ 2018 میں نیوزی لینڈ کا کوچ تعینات کیا گیا تھا۔
ان کو 2020 میں پہلی ایکسٹینشن ملی تھی جو ورلڈ کپ 2023 تک تھی۔
نیوزی لینڈ بورڈ کا کہنا ہے کہ گیری اسٹیڈ اب 2025 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے اختتام تک کوچ رہیں گے، ان کی تقرری کو پلیئرز، سپورٹ اسٹاف اور ایسوسی ایشن کوچز نے سپورٹ کیا۔
نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے بھی گیری اسٹیڈ کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔