• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: فوج کے اندرونی معاملات کو سوشل میڈیا پر پیش کرنے پر سخت ایکشن کا فیصلہ

تصویر بشکریہ: ٹریبون انڈیا۔
تصویر بشکریہ: ٹریبون انڈیا۔

بھارت میں فوج کے اندرونی معاملات کو سوشل میڈیا پر پیش کرنے پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کو سیاسی معاملات میں فوج کو ملوث کرنے سے روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ریٹائرڈ فوجیوں کو سوشل میڈیا پر فوج مخالف مواد ڈالنے پر سخت تنبیہ کی ہے۔ 

بھارتی فوج کے مطابق جھوٹا، بےبنیاد اور من گھڑت مواد شیئر کرنے پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔ بھارتی فوج نے مزید کہا کہ خلاف ورزی پر ریٹائرڈ فوجیوں کی مراعات اور پینشن روک لی جائیں گی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے فارمیشن کمانڈز کو ایسے واقعات اور مشتبہ اہلکاروں پر نظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج اور پولیس کو خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات درج کرنے کا اختیار دے دیا۔ بھارتی ایڈجوڈنٹ جنرل آفس نے آرمی کمانڈز کو بذریعہ خط ہدایات جاری کر دی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید