بھارت میں 65 فیصد مارکیٹ شیئر رکھنے والی ایئر لائن شدید بحران کا شکار ہوگئی، ساتویں روز بھی ایئر لائن کی 400 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہزاروں مسافر دلی، ممبئی، بنگلورو اور حیدرآباد ایئر پورٹس پر پھنس گئے، گزشتہ ہفتے صرف 4 دن میں 1200 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔
بھارت کے سول ایوی ایشن وزیر کا کہنا ہے کہ ایئر لائن بحران معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، ایسےاقدامات کریں گے جو تمام ایئر لائنز کے لیے مثال بنیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دلی ہائیکورٹ میں عوامی مفاد کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں متاثرہ مسافروں کو ری فنڈ اور گراؤنڈ سپورٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
عدالت نے کیس 10 دسمبرکو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔