سابق صدر آصف علی زرداری آئندہ چند روز میں لاہور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری جہانگیر ترین سے ان کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر تعزیت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے 6 جولائی کو خودکشی کر لی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار لی تھی۔