• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ ہمیں جدید دور کی کرکٹ کھیلنی ہے اور اس کی تیاری کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ اِسکل کیمپ میں فٹنس اور شاٹس کی ورائٹی پر کام ہو رہا ہے۔

ندا ڈار کا کہنا ہے کہ اس کیمپ میں ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ کن ایریاز میں کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ پلیئرز ہی ہمارا بیک اپ ہیں، کیمپ کا مقصد یہی ہے کہ پلیئرز کو بتایا جائے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا ہے کہ پلیئرز کی جو اسٹرینتھ ہے اس کو اور بہتر کرنا ہے، آہستہ آہستہ نئی پلیئرز ڈیویلپ ہوں گی، فٹنس لیول اور پاوور ہٹنگ پر کام کرنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پلیئرز کے پاس صلاحیت ہے، بطور کپتان سب پلیئرز کو ساتھ لے کر چلتی ہوں، خواہش ہے کہ ٹیم کی اور بھی لڑکیاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رینکنگ میں آئیں، میرا کام ہر لڑکی کو گائیڈ اور ان کی مدد کرنا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید