آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز پشاور کے مشہور زمانہ چرسی تکے کے رسیا ہوگئے۔
چرسی تکے کے بارے میں اُن کا کہنا ہے کہ میں نے زندگی میں کبھی اتنا لذیذ تکہ نہیں کھایا ہے۔
آسٹریلین ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اب سمجھ آیا کہ یہ چرسی کے نام سے کیوں مشہور ہے۔
نیل ہاکنز پاکستانی کرتا اور ویسٹ کوٹ پہن کر پشاور کے قصہ خوانی بازار پہنچے، گرما گرم الائچی والا قہوے سے دن کا آغاز کیا۔