سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے بھانجے نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے دعوؤں کی تردید کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں اعظم خان کے بھانجے سعید خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کا خاندان کے کسی فرد سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گمشدگی کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اعظم خان فیملی سے رابطے میں ہیں۔