• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کی ہشام انعام اللّٰہ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور میں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا و سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللّٰہ سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللّٰہ کو ملاقات کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

پرویز خٹک کا ہشام انعام اللّٰہ سے کہنا ہے کہ نئی پارٹی بنا رہا ہوں، اس میں شمولیت اختیار کریں۔

اس موقع پر ہشام انعام اللّٰہ نے پرویز خٹک سے شکوہ کیا کہ آپ مجھے پی ٹی آئی میں لائے، بعد میں آپ نے میری حمایت نہیں کی۔

پرویز خٹک نے انہیں جواب دیا کہ میرے ساتھ بھی برا ہوا ہے، مجھے خود سائیڈ لائن کیا گیا تھا۔

ہشام انعام اللّٰہ نے پرویز خٹک کو جواب دیا کہ سیف اللّٰہ برادران سے مشورہ کر کے آپ کو آگاہ کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید