• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک اور ان کی جماعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، جہانگیر ترین

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اور ان کی جماعت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد سیاست بدل رہی ہے۔ 

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف نے کہا کہ محب وطن سیاسی قیادت کو ملکی استحکام عزیز ہے۔ عوام اور سیاسی رہنما 9 مئی کے بیانیہ کی آبیاری کرنے والوں سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرین کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید