• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو سیما سے خوف؟ اینٹی ٹیرر اسکواڈ پوچھ گچھ کیلئے پہنچ گیا

یو پی پولیس کا اینٹی ٹیرر اسکواڈ پوچھ گچھ کےلیے سیما کے گھر پہنچ گیا۔
یو پی پولیس کا اینٹی ٹیرر اسکواڈ پوچھ گچھ کےلیے سیما کے گھر پہنچ گیا۔

موبائل گیم کے ذریعے دوستی کے بعد بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما غلام سے کیا بھارت خوف کھانے لگا ہے؟ 

تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) پولیس کا اینٹی ٹیرر اسکواڈ پوچھ گچھ کےلیے سیما کے گھر پہنچ گیا۔ 

خیال رہے کہ شادی شدہ خاتون سیما حیدر اپنے چاروں بچوں کے ساتھ بھارتی شہری سچن مینا سے دوستی کے بعد شوہر کو چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھی۔ 

دونوں اس وقت نئی دہلی کے قریب گریٹر نوائڈا میں کسی نامعلوم جگہ پر رہائش پذیر ہیں جہاں سچن ایک سبزی کی دکان چلاتا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست یو پی پولیس کے اینٹی ٹیرر اسکواڈ کے حکام سیما حیدر سے پوچھ گچھ کےلیے اس کے گھر پہنچ گئیں۔ 

رپورٹس کے مطابق ناصرف سیما حیدر بلکہ اینٹی ٹیرر حکام نے سچن اور اس کے والد سے بھی تفتیش کی۔ 

واضح رہے کہ بذریعہ نیپال بھارت میں داخل ہونے پر سیما اور اس کے چاروں بچوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جبکہ سچن کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ دونوں کی گرفتاری کے کچھ روز بعد ضمانت ہوگئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید