مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔
لاہور میں ق لیگ کے سربراہ نے پارٹی کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
شجاعت حسین نے امید ظاہر کی کہ نگراں وزیراعظم کے لیے اتحادیوں کی مشاورت سے نام پر اتفاق کیا جائے گا۔ الیکشن آئین کے مطابق مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔
اس موقع پر چوہدری سرور نے یہ کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے غیر جانبدار سیٹ اپ ضروری ہے۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ متنازع نہیں ہونا چاہیے۔