• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمد کی اسرائیلی وزیراعظم کو مراکش کے دورے کی دعوت

دائیں، مراکش کے شاہ محمد ششم، بائیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو
دائیں، مراکش کے شاہ محمد ششم، بائیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

مراکش کے شاہ محمد ششم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مراکش کے سرکاری دورے کی دعوت دے دی۔

چند روز قبل اسرائیل نے مغربی صحارا کے علاقے میں مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کیا تھا۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دورے کیلئے تاریخ طے کرنے کے مرحلے میں ہیں، یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا مراکش کا پہلا 'سرکاری دورہ' ہوگا۔

قبل ازیں 1986 میں اس وقت کے اسرائیلی وزیراعظم شمعون پیریز نے مراکش کا عوامی دورہ کیا تھا۔ شمعون پیریز کا استقبال شاہ محمد ششم کے والد شاہ حسن دوئم نے کیا تھا۔ یہ عوامی دورہ کہلایا کیونکہ مراکش اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوئے تھے۔

شاہ محمد ششم نے مغربی صحارا میں مراکش کی خودمختاری تسلیم کرنے اور داخلہ شہر میں قونصل خانہ کھولنے کیلئے غور کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحارا علاقے کا معاملہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور خارجہ پالیسی میں ترجیحی معاملہ ہے۔

شاہ محمد کا کہنا تھا کہ آپ کا فیصلہ بہت دور رس ہے کیونکہ یہ کئی ممالک کی طرف سے صحارا علاقے میں مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کرنے سے مطابقت رکھتا ہے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید