امریکا کی جوہری آبدوز جنوبی کوریا کی بندرگاہ بوسان پر لنگر انداز ہوئی ہے۔ شمالی کوریا نے امریکی جوہری آبدوز کی خطے میں موجودگی کی مذمت کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا کا جوہری آبدوز بھیجنا خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب ہے۔
پیانگ یانگ کے مطابق امریکی جوہری آبدوز کی تعیناتی ہمارے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی شرائط پوری کر رہی ہے، امریکی آبدوز کا آنا جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ہماری گائیڈ لائن کو پورا کرتا ہے۔
شمالی کوریا نے مزید کہا کہ امریکا کو سمجھنا چاہیے کہ امریکی اسٹریٹجک اثاثوں کی خطے میں موجودگی بہت خطرناک ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جوہری آبدوز ایک روز پہلے جنوبی کوریا کی بوسان بندرگاہ پر پہنچی ہے۔