• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا پر مصنوعی ذہانت کی گرفت مضبوط، 'اوپن ہائیمر' انتباہی پیغام ہے، کرسٹوفر نولن

ڈائریکٹر کرسٹوفر نولن کی نئی فلم 'اوپن ہائیمر' میں ایٹم بم ایجاد کرنے کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

نولن کا کہنا ہے کہ یہ فلم دنیا کیلئے ایک انتباہی پیغام ہے کیونکہ دنیا پر مصنوعی ذہانت کی گرفت مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرِ طبیعات رابرٹ اوپن ہائیمر نے امریکی لیبارٹری میں جو کام کیا اور سائنس کا بہترین نمونہ تھا، وہ بہت مثبت کام تھا لیکن اس کے نتائج بہت منفی نکلے۔

نولن کا کہنا ہے کہ ایٹم بم بننا بھی تاریخی لمحہ تھا اور اب مصنوعی ذہانت کا دنیا میں عروج بھی تاریخی لمحہ ہے، مصنوعی ذہانت کے محققین اس لمحے کو 'اوپن ہائیمر کا لمحہ' قرار دیتے ہیں۔

نولن نے اس سے قبل 'میمنٹو'، 'ڈنکرک' اور 'بیٹ مین ٹرائی لوجی' جیسی شاہکار فلمیں تخلیق کی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید