سلین مرفی نے کرسٹوفر نولن کی فلم 'اوپن ہائیمر' کیلئے ماہرِ طبیعات کا کردار ادا کیا۔
ان کی ساتھی اداکارہ ایمیلی بلنٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سلین نے پوری دیانتداری سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
ایمیلی نے کہا کہ سلین اپنے کردار میں ڈھلنے کیلئے روزانہ صرف ایک بادام پر گزارا کر رہے تھے۔
سلین نے اب تک اس سے متعلق بات نہیں کی کہ انہوں نے فلم کیلئے کتنا وزن کم کیا یا وہ کیا غذا لے رہے تھے۔
جب سلین سے اس متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ میری توجہ پرفارمنس پر ہوتی ہے، جسمانی ساخت کی تبدیلی پر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی پرفارمنس کو نگاہوں کا مرکز بنانا چاہتا ہوں، اپنے گِرے ہوئے وزن کو نہیں۔
سلین مرفی نے فلم میں ماہر طبیعات رابرٹ اوپن ہائیمر کا کردار ادا کیا ہے جنہوں نے جنگ عظیم دوئم میں ایٹم بم بنایا تھا۔