کراچی(این این آئی)سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں دہائیوں سے خوف کی علامت سمجھے جانے والے علاقے کٹی پہاڑی میں پولیس اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے.
دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی اس علاقہ کی وجہ شہرت ہے.
اس سلسلے میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس(ایڈیشنل آئی جی پی)ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سندھ مظفر علی شیخ نے ایڈیشنل آئی جی پی کراچی رینج جاوید عالم اوڈھو کو خط لکھا ہے اور نئے تھانے کے قیام کیلئے تفصیلات طلب کی ہیں۔