• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش: محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرجانی میں سب سے زیادہ 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن معمار میں 33، سعدی ٹاؤن میں 22.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نارتھ کراچی میں 23، ناظم آباد میں 23.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، یونیورسٹی روڈ پر 15، صدر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، پی ایف فیصل میں 3 اور پی ایف مسرور میں 2.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید