• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی اور نارتھ کراچی میں معمولی بارش نے نالوں کی صفائی کا پول کھول دیا



کراچی کے ضلع وسطی کے ایک حصے سرجانی اور نارتھ کراچی میں معمولی بارش نے نالوں کی صفائی کا پول کھول دیا ہے۔

 شادمان نالہ ایک بار پھر برساتی پانی کی نکاسی نہ کر سکا، ناگن چورنگی تالاب بن گئی، پاور ہاؤ س اور دو منٹ چورنگیوں پر پانی میں گاڑیاں بند ہوگئیں، شادمان نالے میں گاڑی گرگئی۔

 محکمہ موسمیات نے بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرجانی میں سب سے زیادہ 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن معمار میں 33، سعدی ٹاؤن میں 22.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نارتھ کراچی میں 23، ناظم آباد میں 23.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، یونیورسٹی روڈ پر 15، صدر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، پی ایف فیصل میں 3 اور پی ایف مسرور میں 2.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید