• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ، ایران و عراق میں مظاہرے

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، مظاہرین نے عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کی۔

ڈینش پیٹریاٹس نامی اسی گروپ نے گذشتہ ہفتے بھی کوپن ہیگن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی۔

اس سے پہلے سوئیڈن میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ ہوا ہے۔

ایران اور عراق میں ہزاروں افراد نے سوئیڈن اور ڈنمارک کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے ہفتے کو ایک بیان میں مجرموں کو اسلامی ممالک کے عدالتی نظام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید