کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ بلدیات کے پارلیمانی سکریٹری سلیم بلوچ نے ایم کیو ایم کے ہاشم رضا کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں بتائی ، حکومت سندھ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ کراچی میں پانی کی قلت اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کراچی میں فراہمی آب کا عظیم منصوبہ کے فور پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ جاتا ،اس وقت شہر کو روزانہ 1200 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے مگرحکومت کے پاس شہر میں دو ذرائع آب سے صرف 600ایم جی ڈی پانی فراہم کرنے کے لئے موجود ہوتا ہے اگر لیکیج کو نکال کر شہر میں فراہمی آب کی بات کی جائے تو پھر صرف500ایم جی ڈی پانی بچتا ہے ،ہاشم رضا کا کہنا تھا کہ لانڈھی ، کورنگی میں پانی کی فراہمی منصفانہ طریقے سے نہیں کی جا رہی ہے ، ایم کیو ایم کے رکن صداقت حسین نے بھی اپنے حلقے میں قلت آب سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔