• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انسداد دہشت گردی عدالت گجرانوالہ نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں درج مقدمے سے بِری کر دیا۔

گجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت مدعی مقدمہ نے اپنا بیان تبدیل کر لیا جس کے بعد عدالت نے رانا ثنا اللّٰہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔ 

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت ہمارے تمام قائدین عدالتوں میں پیش ہوئے، یہاں آنے سے قبل کسی کو اطلاع نہیں کی، ہم نے عدالتوں کے دروازے توڑے نہ ججز کو کام سے روکا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک عام آدمی کی حیثیت سے عدالتوں میں پیش ہوئے اور قانون کا سامنا کیا۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم نے سروں پر بالٹیاں نہیں رکھیں اور نہ اس طرح کے ڈرامے کیے۔

قومی خبریں سے مزید