پشین کے علاقے کلی کربلا میں دو گروہوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے خاتون اور بچی سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جاں بحق افراد میں قبائلی رہنما عبدالرب آغا کے دو بیٹے شامل ہیں۔ فائرنگ سے سابق ایم پی اے لیاقت آغا کا بھائی بھی زخمی ہوا۔
لیویز حکام کے مطابق واقعے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سید لیاقت آغا کے بھائی اور دیگر زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔