چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزراء احسن اقبال اور رانا ثنااللّٰہ نے چین کے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔
دورہ پاکستان میں چین کے نائب وزیر اعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان اور چین کو اقتصادی شعبے میں مضبوطی سے جوڑ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان آنے والے چین کے نائب وزیراعظم کا سی پیک میں اہم کردار ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ چین نے اس وقت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کوئی اور ملک تیار نہیں تھا۔
چین کے نائب وزیراعظم صدر پاکستان، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں کل اور پرسوں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔