کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی نے باجوڑ دھماکے کے تناظر میں کراچی پولیس کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ترجمان کراچی پولیس کےاعلامیے کے مطابق کراچی پولیس کو شہر میں سیکیورٹی اقدامات مزید بہتر بنانے اور انتہائی متحرک رہنے اور غیر معمولی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہیں،تمام مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور اطراف سمیت ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جنس بڑھانے اور تھانوں کی سطح پر روابط مزید مربوط کرنے کے احکامات جاری،پولیس چیف نے پیٹرولنگ، پکٹنگ، ناکہ بندی سخت بنانے، جبکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کیلئے مخصوص پوائنٹس بنانے کیلئے ضلعی سطح پر زونل پولیس افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔