بھارت میں جے پور سے ممبئی جانے والی ٹرین میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے سینئر سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آر پی ایف اہلکار نے چلتی ٹرین میں فائرنگ کر کے چاروں افراد کو ہلاک کیا۔
کانسٹیبل چیتن کمار نے پہلے اپنے سینئر اے ایس آئی ٹیکا رام کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا، اس کے بعد دوسرے کمپارٹمنٹ میں جا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین شہری ہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت عبدالقدیر اور اصغر کائی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والا ایک نامعلوم شخص ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔