• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: اسپتالوں کو طبی خدمات کی ریٹ لسٹ بنانے کی ہدایت

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے تمام اسپتالوں کو طبی خدمات کی ریٹ لسٹ بنانے کی ہدایت کردی۔ 

ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ میڈیکل سروسز کی پرائس لسٹ استقبالیہ پر رکھیں، لسٹ میں آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) میں ڈاکٹروں کے چارجز واضح درج کریں۔

اتھارٹی نے یہ بھی ہدایت کی کہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) اور وینٹیلیٹر کے چارجز بھی لسٹ میں نمایاں درج ہوں جبکہ ٹیسٹ اور اسکینز کے نرخ بھی لسٹ میں واضح لکھیں۔

ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے لیباٹریوں اور ڈائیگناسٹک سینٹرز کو بھی نرخ نامے نمایاں کرنے کی ہدایت کردی۔ 

اتھارٹی نے اسپتالوں کو اپنے خط میں تحریر کیا کہ اسلام آباد کے تمام اسپتال اور لیبارٹریز نرخ 5 روز میں ہیلتھ کیئر اتھارٹی کو بھجوا دیں۔

حکام ہیلتھ کیئر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پرائس لسٹ ملنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ اوور چارجنگ ہو رہی ہے یا نہیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدمات کے نرخ معلوم نہ ہونے کے باعث مریضوں کو مشکلات ہیں۔

صحت سے مزید