امریکا نے باجوڑ حملے کی مذمت کرتے ہوئے خودکش دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حملے میں متاثرہ افراد کے ساتھ دلی تعزیر کا اظہار کرتے ہیں، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو ایسی دہشت گردی کی کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ایسےحملے تمام پرامن اور جمہوری معاشروں کی توہین ہیں۔
ترجمان نے دہشت گرد گروہوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کےلیے پاکستان سے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے گا۔