• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات ساڑھے دس ارب روپے سے زائد، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی 23 ہزار سے زائد ریٹائرڈ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے ملازمین کو ماہانہ 47 کروڑ روپے پینشن ادا کررہی ہے، حکومت سندھ سے پینشن اور پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں 281 ملین روپے ملتے ہیں،کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے ریٹائرڈ ہونے والے افسران و ملازمین کے بقایا جات ساڑھے دس ارب روپے سے زائد ہیں، ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کریں گے،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ فنانس کے افسران کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، میئر کراچی نے کہا کہ ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر کے ایم سی کی زمینوں پر پارکنگ کے لیے جگہ مختص کی جائے،علاوہ ازیں مرتضیٰ وہاب سے نیدرلینڈ کی سفیر مس ہینی ڈی وریس نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، میئر کراچی نے نیدرلینڈ کی سفیر کو کے ایم سی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید