ا راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پنجاب بار کونسل نےڈسٹرکٹ بار ایسوسی راولپنڈی کےقاضی حفیظ الرحمان ایڈووکیٹ کوپنجاب بار کونسل کی انسانی حقوق کمیٹی راولپنڈی کا چیئر مین نامزد کر دیا ۔ بار کونسل کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئر مین اعجاز احمد گورمانی نے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی11رکنی انسانی حقوق کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مرزا محمد منیب ایڈووکیٹ کو وائس چیئرمین، ملک کاشان محمودکو کوآرڈنیٹراور مس طوبیٰ ضیا کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ۔ کمیٹی کے اراکین میں نبیل اسلم، قاضی ادریس الرحمان، محمد فیاض احمد ڈوگر، راجہ قیصر کمال، منور زمان،بلال آصف اورمس فائزہ یاسین راجہ ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔