• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمعون اور جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز


پاکستان شوبز اندسٹری کے سینئر اداکار شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی اداکارہ عنزیلہ عباسی کے مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے مایوں کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکا میں ان کی ڈھولکی کی رسم منعقد کی گئی تھی، تاہم اب گزشتہ روز شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کراچی میں مایوں کی رسم سے ہوا جس میں قریبی اہل خانہ، عزیز و اقارب ، شوبز شخصیات اور دوست احباب نے بھرپور شرکت کی۔

انہوں نے مایوں کی رسم میں روایت سے ہٹ کر سفید رنگ کا شرارہ زیب تن کیا جس پر پیلے رنگ کے سورج مکھی کے پھولوں کا پرنٹ تھا جبکہ ان کے ہونے والے شوہر اور مصنف تاشفین انصاری نے بھی ان کی میچنگ کرتے ہوئے سفید رنگ کے شلوار قمیض کا انتخاب کیا اور اس پر بھی سورج مکھی کے پھولوں کا پرنٹ تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں جویریہ عباسی کو ہلکے جامنی رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مایوں کی تقریب میں شریک اداکارہ غزالہ جاوید اور اداکارہ اشنا شاہ کو موقع کی مناسبت سے پیلے اور سبز رنگ زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔


عنزیلہ عباسی کے مایوں کی تقریب کی چند تصاویر اداکار شہود علوی نے بھی اپنے انسٹاگرام پر نیک خواہشات اور تمناؤں کے ساتھ شیئر کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید