کراچی (این این آئی) شہر میں بے رحم لٹیروں نے جولائی میں13افراد کی جان لی ، جس میں5تاجر، پاکستانی نژاد برطانوی شہری، پولیس اہلکار اور ایک سرکاری ٹیچر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کا راج ہے ، شہر میں ڈاکوئوں نے جولائی میں دوران واردات 13 افراد کی جان لی ، مقتولین میں 5 تاجر، پاکستانی نژاد برطانوی شہری، پولیس اہلکار اور ایک سرکاری ٹیچر بھی شامل ہیں۔