کراچی (این این آئی) پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تلاش کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ملزم کی ی سی ٹی وی فوٹیج نادرا کو ارسال، فیشیل ریکیگنیشن ٹیکنالوجی سے ملزم کی شناخت کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے پر سینٹرل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔