• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحمد للّٰہ میں درست ثابت ہوگیا، عمر فاروق ظہور

ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور----فائل فوٹو
ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور----فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور نے کہا ہے کہ الحمدللہ میں درست ثابت ہو گیا۔

ایک بیان میں عمرفاروق ظہور نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کے مرتکب قرار پائے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 20 لاکھ ڈالرز میں مجھے گھڑی فروخت کی۔

عمر فاروق ظہور کا کہنا ہے کہ عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ گھڑی فرح گوگی کے ذریعے دبئی میں بیچی گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت اور شواہد سے میرے مؤقف کی تصدیق ہوئی۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سےان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیاہے۔

قومی خبریں سے مزید