کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کےسرکاری کالجوں میں داخلے کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا خصوصا طالبات کے کالج میں عملے کے عدم تعاون اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کے سبب طالبات کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ڈی جی کالجز کی وضاحت کے باوجود ڈومیسائل کے نام پر طلبا و طالباتکو تنگ کیا جا رہا ہے جس کے سبب نہ صرف طلبہ بلکہ ان کے والدین بھی زہنی تنائو کا شکار ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور دیگر تمام اضلاع میں اس وقت بھی سینکڑوں طلباء و طالباتقطار میں بیٹھےڈومیسائل کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہےہیں۔ معلوم ہوا کہ داخلوں کے حصول کے طلبہ پریشان ہیں کئی طلباء و طالباتڈی سی افس کے عملے سے التجا کرتے ہوئے پائے گئے کہ ان کے داخلوں کا مسلہ ہےاگر آج ڈومیسائل نہیں ملا تو ان کے فارم رد ہو جائیں گے لہذا کسی بھی صورت انہیں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے۔ ڈی جی کالجز، چیئرمین سی کیپ احکامات تو جاری کر دیتے ہیں مگر ان کا ابلاغ کالجز اور اس کی انتظامیہ تک نہیں ہو پاتا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کالجوں کا عملہ طلباء و طالباتکو پریشان کر رہا ہے۔