راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔پی ٹی آئی کے چئیرمین کوعدالت کی جانب سے سنائی گئی سزااوربعدازاں ان کی گرفتاری کے بعد ممکنہ احتجاج کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے دونوں سینئرپولیس افسر فیلڈ میں صورتحال کی نگرانی کرتے رہے۔ اس دوران ضلع بھرمیں امن وامان رہا اورشہر کی تمام شاہرا ہوں پر ٹریفک رواں دواں رہی ۔