• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ ہنگامی طور پر نوابشاہ روانہ، حکام کو ریسکیو آپریشن کی ہدایت

ٹرین فوٹو: اے ایف پی
ٹرین فوٹو: اے ایف پی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مسافر ریل حادثے کے باعث ہنگامی طور پر نوابشاہ روانہ ہوگئے۔

کراچی سے ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ریسکیو آپریشن کا خود معائنہ کریں گے۔ مراد علی شاہ زخمیوں کی عیادت کرنے اسپتالوں میں بھی جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈویژنل انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جبکہ انہوں نے ڈی سی نوابشاہ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی ڈیسک بنا کر مسافروں کے خاندانوں کے ساتھ رابطہ بحال کریں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے مزید ہدایت کی کہ حادثے کے شکار مسافروں کے ورثا کی بھرپور رہنمائی کی جائے گی۔

انھوں نے کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ سندھ ریسکیو کی ایمبولینس سروس کو قریبی شہروں سے بھی لاکر استعمال کریں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ پولیس کو لیڈیز پولیس اور خواتین پیرامیڈیکل اسٹاف کو جائے وقوع پر بھیجنے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید