• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیر اعلیٰ کاتھانہ سٹی راولپنڈی میں ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھانہ سٹی راولپنڈی میں صفائی کے ناقص انتظامات اور واش رومز کی ابتر صورت حال پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او کی سرزنش کی،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہفتہ کی رات اچانک تھانہ سٹی راولپنڈی کا دورہ کیا تھا ،ڈی جی پی آر راولپنڈی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ تھانے میں گندگی، تعفن اور صفائی کی ابتر صورتحال تھی جبکہ فرنٹ ڈیسک کا کمپیوٹر سلو تھا،محسن نقوی نے صفائی کے ناقص انتظامات اور واش رومز کی ابتر صورتحال پرشدید برہمی کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ نے ایس ایچ او سے سوال کیاکہ آپ نے تھانے کے واش رومز استعمال کئے ہیں جس پر وہ کوئی جواب نہ دے سکا،وزیراعلیٰ نے ایس ایچ او کو واش رومز کا وزٹ کرنے اور صفائی کے انتظامات اور واش رومز کی حالت کو بہتر بنانے کا حکم دیا،فرنٹ ڈیسک کمپیلنٹ سسٹم بھی سلوہونے پروزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ناراضگی کااظہار کیا،وزیراعلیٰ فرنٹ ڈیسک کے کمپیوٹر پر سائلین کی درخواستوں پر پراگرس کا جائزہ لینے لگے تو سسٹم کام کرنا چھوڑ گیا، محسن نقوی تھانے کے دورے کے بعد دوبارہ فرنٹ ڈیسک پر آئے تو بھی سسٹم کام نہیں کر رہا تھا ، اس پر وزیراعلیٰ نے اچھی سپیڈ والا انٹر نیٹ لگانے اور زیر التواء درخواستوں پر جلد ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا،انہوں نے کہا کہ درخواست کے اندراج سے ایف آئی آر تک سائلین کے تھانے کے بار بار چکر نہ لگوائے جائیں اورسائلین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جائے ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے حوالات، انوسٹی گیشن روم، کنٹرول روم اور تھانے کے دیگر حصوں کا بھی وزٹ کیا، اس دوران انوسٹی گیشن روم میں پولیس اہلکار لانگ نیکر پہنے ہوئے تھااور کمرے میں چارپائیاں پڑی ہوئی تھیں۔
اسلام آباد سے مزید